10 دسمبر 2013 - 20:30
وسطی افریقی جمہوریہ میں فرانس کے دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد فرانسسی صدر کا دورہ

وسطی افریقی جمہوریہ میں فرانس کے دو فوجیوں کی ہلاکت کی خبر کے چند گھنٹوں کے بعد ہی فرانسسی صدر فرانسواں ہولاند نے منگل کے روز اس بحران زدہ ملک کا دورہ کیا ہے۔

ابنا: وسطی افریقی جمہوریہ میں امن بحالی کے بہانے فرانس نے وہاں مزید فوجیوں کو تعینات کیا ہے، جس کے بعد فرانس کے فوجیوں کی یہ پہلی ہلاکتیں ہیں۔

صدر ہولاند جنوبی افریقہ سے وسط افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت، بینگوئی پہنچے، جہاں انھوں نے منگل کے روز جنوبی افریقہ کے سابق صدر اور نسلی پرستی کے خلاف جدوجہد کی علامت، نیلسن منڈیلا کی یاد میں ہونے والی رسومات میں شرکت کی۔

فرانس کی وزارت دفاع کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ان دو فوجیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا کہ جو بینگوئی میں رات میں گشت کر رہے تھے۔

وسطی افریقی جمہوریہ میں فرانس نے 1600 فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر، جیرالڈ اروڈ نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ مشن  ’بہت مشکل نوعیت کا‘ ہوگا، تاہم فرانس اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔حالیہ دنوں کے دوران، ملک فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ .......

/169